اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ڈھاکہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چیف ایڈوائزر محمد یونس کی سفارش پر عام انتخابات کے لئے بارہ فروری دو ہزار چـھبیس کی تاریخ طے کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس طلبا کی تحریک کے نتیجے میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ پلٹ گیا تھا جس کے بعد نوبل انعام یافتہ بنگلہ دیشی ماہر اقتصادیات محمد یونس نے بیرون ملک سے آکر زمام حکومت سنبھالی تھی۔
محمد یونس چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے بنگلہ دیش کی حکومت چلا رہے ہیں۔
انھوں نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ضروری اصلاحات کے بعد دو ہزار چھبیس میں کرائے جائیں گے۔ محمد یونس نے بنگلہ دیش کے انتخابی کمیشن کو فروری دو ہزار چھبیس میں عام انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے عام انتخابات کو نئے بنگلہ دیش کی تعمیر کا تاریخی موقع قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’’انتخابات مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں۔‘‘
عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا گیا ہے
آپ کا تبصرہ